میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
FIA یوٹیوبر ڈکی بھائی، کے ہاتھوں ائیر پورٹ سے گرفتار

FIA یوٹیوبر ڈکی بھائی، کے ہاتھوں ائیر پورٹ سے گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا
تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف مختلف مقدمات میں تحقیقات جاری تھیں اور ان کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں شامل تھا۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا، ملزم نے جوئے کی ایپس کی پروموشن کیلئے ستائیس وڈیوز بنائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے ملزم کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ڈکی بھائی بیرونِ ملک روانگی کی کوشش کر رہے تھے تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں، تاہم ایئرپورٹ حکام نے انہیں روک لیا گیا۔حکام نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جوئے کو ویڈیو میں پروموٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا، جہاں ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔عدالت نے ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے این سی سی آئی اے سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں