میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطے میں امن کیلئے بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑنا ہوگی، چوہدری نثار

خطے میں امن کیلئے بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑنا ہوگی، چوہدری نثار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن و خوشحالی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک پاک بھارت تعلقات باہمی منافرت اور بداعتمادی کا شکار رہیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھارت کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سہیل محمود نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بدقسمتی سے اب تک پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ہر کوشش روایتی بد اعتمادی اور بھارت حکومت کی ہٹ دھرمی کی نذر ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سفیر آپ کو سونپی جانے والی ذمہ داری ایک چیلنج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں