اسرائیلی درندگی برقرار) 146نہتے ، بھوکے مسلمان فلسطین میں قتل
شیئر کریں
(
رہائشی گھروں اور پناہ گزین کیمپوں پر زمینی اور فضائی حملے ،متعدد افراد زخمی
امداد کے منتظر مسلمانوں پر یہودی یلغار ، عالمی طاقتوں کی سرپرستی بے نقاب
فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کرنے والی یہودی فوج کو عالمی طاقتوں کی سرپرستی بے نقاب ہونے لگی ، روزانہ ہونے والی شہادتوں میں اضافہ تسلسل کے ساتھ برقرار ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 146 فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں ، 17جولائی دوپہر سے لے کر18جولائی شام5بجے تک مختلف حملوں میںنہتے ، بھوکے ، پیاسے بچوں ، خواتین اور نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا،زیادہ تر حملے رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اور امدادی مراکز پر کیے گئے ،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق المواعصی، توفاح اور خان یونس کے رہائشی و بے گھر افراد شامل تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمی بعد میں دم توڑ گئے،ان حملوں میںالشاطی پناہ گزین کیمپ میں ایک ہی خاندان کے23افراد شہید ہوئے،خان یونس کے خیمہ بستروں پر بمباری میں10شہری جاں بحق ہوئے،جبکہ توفاح اور المواعصی میں امدادی امداد کے لیے کھڑے افراد پر حملوں میں بھی اموات ہوئیں۔


