میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس، بجلی اور تیل پر ٹیکس ختم کیا جائے، ایم کیو ایم کا شیڈو بجٹ

گیس، بجلی اور تیل پر ٹیکس ختم کیا جائے، ایم کیو ایم کا شیڈو بجٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کے بجٹ میں ٹیکسوں کے بوجھ تلے عام آدمی دبا ہوا ہے سیلزٹیکس کی شرح کو17، 18اور 19 فیصد ہے جسے 9فیصد پرلایاجائے ۔آج (جمعہ)ہم قومی اسمبلی میں بل پیش کریں گے کہ جاگیرداروں اور وڈیروں کو ٹیکس پر جو استثنیٰ حاصل ہے وہ ختم کیا جائے۔ بالواسطہ ٹیکس کا عام آدمی پر بوجھ کم کریں ، قابل ٹیکس آمدنی پر ٹیکس لگنا چاہیے پاکستان کے عوام ایک بار ہمیں بھی آزما لیں ،اگر مزہ نہ آئے تو پیسے واپس کر دیں گے۔ کراچی کو سی پیک میں شامل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے زیراہتمام جمعرات کو مقامی ہوٹل میں ایم کیو ایم کے تیار کردہ شیڈو بجٹ 2017-18کی تفصےلات پےش کرنے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں بزنس کمیونٹی کے نمائندے سلطان احمد مجید عزیز عالمگیر محبوب حسن ، سلیم فاروقی ،عبد السمیع سمےت دیگر نے بھی شرکت کی، ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ اب ایم کیوایم کی تقلید میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی وفاقی حکومت کو شیڈو بجٹ پیش کرنا شروع کردیا ہے،جو ایک اچھی تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ شیڈو بجٹ کے تعارف کا مقصد یہ ہے کہ کراچی ،پاکستان کی معیشت کا مرکز ہے ، کراچی منی پاکستان ہے پاکستان کی معیشت کا 70فیصد انحصار کراچی پر ہے ۔ جی ڈی پی ، پیداوار، ،سروسز فیکٹر ، گھریلو و چھوٹی صنعتیں، توانائی کے شعبے ، ریفارئنزیز کو لے لیں تو چالیس فیصد جی ڈی پی میں حصہ کراچی کا ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی بزنس کمیونٹی پاکستان کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے ، کراچی میں سرمایہ کاروں کی بڑی کھیپ ہے ، سرمایہ کاری میں کیا رکاوٹیں ہیں اسے دور کرکے ہی ملک کو آگے لے جاسکتا ہے ، پاکستان کو صحیح معنوں میں آزاد و خود مختار اسی وقت بنایا جاسکتا ہے جب معیشت آزاد و خود مختار ہو گی ۔ اس لئے آج ہم کراچی میں اپنے اس ویژن کو دوبارہ پیش کرتے ہیں، اگلے سال کوشش کریں گے کہ دس پندرہ روز قبل بجٹ پیش کردیں تاکہ وفاقی حکومت کے پاس اکٹھے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ہمارے بجٹ میں فرق یہ ہے کہ حکومت کے بجٹ میں ٹیکسوں کے بوجھ تلے عام آدمی دبا ہوا ہے ہم لوگوں پر سے ٹیکسوں کے بوجھ ختم کرینگے جسکے لوگوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے سیلزٹیکس کی شرح کو17، 18اور19فیصد ہے جسے 9 فیصد پر لایا جائے انہوں نے کہا کہ اگر معیشت کو کوئی موقع فراہم کرنا گھریلو صنعت کو فروغ دینا ہے تو گیس بجلی اور تیل پر ٹیکس اور ریونیو بھتہ ختم کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں