میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی سی بی، بالنگ اور بیٹنگ کوچز عہدوں سے فارغ کر دیے

پی سی بی، بالنگ اور بیٹنگ کوچز عہدوں سے فارغ کر دیے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

بنگلادیش کیخلاف 3ٹی20میچز کیلئے عارضی نئے بالنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات
دورہ نیوزی لینڈ میں محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ ،اظہر محمود کو بالنگ کوچ تعینات کیا تھا

بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ اور بیٹنگ کوچز کو عہدوں سے فارغ کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے ۔اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے بالنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کردیے گئے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔تاہم اسوقت تک عارضی طور پر بنگلادیش کیخلاف سیریز میں حنیف ملک اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور اظہر محمود کو بالنگ کوچ تعینات کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں