میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا( احسن اقبال)

آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا( احسن اقبال)

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

عوام کو بھی ریلیف دیں گے، عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، وفاقی وزیر
حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، وفد سے ملاقات میں گفتگو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے ا?ئی ایم ایف کا دباؤ نہیں ہے، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہم عوام کو ریلیف دیں گے، حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، ہم دیامر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں