
(بلوچستان اور خیبر پختونخوا ) سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 دہشتگرد ہلاک(2 جوان شہید)
شیئر کریں
جھڑپ کے دورانبلوچ لبریشن فرنٹ کے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز موادہوا
بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی شناخت یونس ،صبر اللہ اور امجد عرف بچھوکے نام سے ہوئی، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک کیے۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا، بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گرد کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع کیچ کے شہر تربت میں کی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔جھڑپ کے دوران 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد صبر اللہ اور امجد عرف بچھو مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژکرنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔