
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات
شیئر کریں
عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، ماہرین فلکیات
ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی، ملک میں ماہ ذیقعدہ کا 30 ایام کے بعد اختتام ہونے کا امکان ، عید قربان جون کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،اْس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔اس پیشن گوئی کے تناظر میں عید قربان پر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف 1 اضافی تعطیل دیے جانے کا امکان ہے۔