میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی امداد تقسیم کا منصوبہ مکروہ ہے ، اقوام متحدہ

اسرائیلی امداد تقسیم کا منصوبہ مکروہ ہے ، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

10ہفتے سے جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں خوراک، ادویات و دیگر اشیا نہیں پہنچیں
یورپی ممالک کو اسرائیل پر پابندیوں میں اضافے پر غور کرنا چاہیے ،فرانسیسی صدر

سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور فلیچر نے کہاہے کہ غزہ میں امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ مکروہ منصوبہ ہے ، امداد کی رسائی میں اسرائیل رکاوٹ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں امداد کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ10ہفتے سے جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں خوراک، ادویات و دیگر اشیا نہیں پہنچی ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ بروقت اقدامات کرکے لاکھوں فلسطینیوں کو بچاسکتے ہیں، سخت میکنیزم موجود ہے کہ امداد حماس کو نہیں بلکہ عام شہریوں تک پہنچے ۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسی شرمناک ہے ، غزہ میں 5 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں، یورپی ممالک کو اسرائیل پر پابندیوں میں اضافے پر غور کرنا چاہیے ۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ کے شہری بھوک کا سامنا کررہے ہیں، انہوں نے اسرائیلی محاصرے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں