میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون زمین کے استعمال میں ناکام

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون زمین کے استعمال میں ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77؍کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا
انتظامیہ کی غیر موثر حکمت عملی کے باعث زمین کے کرائے کی مد میں نقصان ہوا

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون زمین کے استعمال میں ناکام ہو گیا، فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا مینڈیٹ ہے کہ ترقی کے لئے منصوبے بنائے ، آرڈیننس 1980 کے سیکشن 10 میں تحریر ہے کہ زمین کے استعمال، زونز اور زمین مختص کرنے کے لئے اسکیمیں تیار کرے ۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کو سال 2015-16 کے دوران 257پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لئے 53 درخواستیں موصول ہوئیں، کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے فیز تین کے ماسٹر پلان کے تحت پلاٹوں کی تعداد 193 ہے ، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے طے کیا کہ سرمایہ کاروں سے ایک ہزار اسکوائر میٹر کے لئے 80 لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے ، کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سال 2015-16 میں ڈیولپ نہ ہو سکا جس کے باعث انتظامیہ کو زمین کے کرائے کی مد میں سال 2012کے بعد سالانہ 77کروڑ روپے نقصان ہوا۔افسران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غیر موثر حکمت عملی کے باعث زمین کے کرائے کی مد میں نقصان ہوا۔ اعلیٰ حکام نے انتظامیہ کو اگست 2018 میں آگاہ کیا جس پر انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون فیز تین ڈیولپ نہ ہو سکا، نقصان کی بنیاد سال 2017-18 میں تیار ہونے والی پی سی ون اور ماسٹر پلان ہے جو کہ بورڈ کے 122 ویں اجلاس میں منسوخ کئے گئے ، اجلاس چیئرمین کی صدارت میں ہوا اور چیئرمین اضافی چارج پر تعینات تھے ۔ اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے فیز تین کو ڈیولپ کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں