میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ، نیتن یاہو کے درمیان اختلافات ظاہر ہونا شروع

ٹرمپ، نیتن یاہو کے درمیان اختلافات ظاہر ہونا شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

امریکی صدر کا مشرق وسطی میں نیتن یاہو کے بغیر اپنی کارروائیوں کو آگے بڑھانے کا فیصلہ
ٹرمپ اب بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے اکسانے پر ناراض ہیں،رپورٹ
اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے درمیان کچھ اختلافات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے قریبی دو امریکی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ نتن یاہو سے مایوس ہیں اور انہوں نے مشرق وسطی میں ان کے بغیر اپنی کارروائیوں کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اب بھی اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے گروپ کی جانب سے معزول قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے پر اکسانے کی کوشش پر ناراض ہیں۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے پہلے ان دعووں کی تردید کی تھی۔ ان کے دفتر نے گزشتہ ہفتے وضاحت کی تھی کہ انہوں نے والٹز سے صرف ایک بار بات کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں