
سندھ بلڈنگ، گلشن اقبال اسکیم 24میں ناجائزتعمیرات، ڈی جی خاموش
شیئر کریں
ڈائریکٹر آصف رضوی، ڈپٹی ریاض جاکھرو ،بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ تعمیرات میں ملوث
گلشن اقبال 13D 2پلاٹ نمبر A 30اور B 96پر دکانیں تعمیر ،انفراسٹرکچر تباہ
ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لیے رابطے کی کوشش ، وہ دستیاب نہ ہو سکے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے بدعنوان افسران کو شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ اخبارات اور شہریوں کی جانب سے جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی شکایات کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے جاری تعمیرات پر مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی نے ڈپٹی ریاض جاکھرو بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کو غیر قانونی دھندوں سے لین دین اور بنا نقشے اور منظوری اور غیر قانونی تعمیرات کو بلا روک ٹوک تکمیل تک پہنچانے کا ذمہ سونپ رکھا ہے جنہوں نے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر بغیر نقشے اور منظوری اسکیم 24 میں تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح غیر قانونی تعمیرات سے گلشن اقبال میں بھی بنیادی مسائل پیدا ہونا شروع ہو چکے ہیں۔جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں ۔جرأت سروے کے مطابق اس وقت بھی گلشن اقبال کے علاقے 13 D 2میں پلاٹ نمبر A30اور B 96 رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے دکانیں تعمیر کرنے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔شہر میں جاری ان جائز تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ دستیاب نہ ہو سکے۔