میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاداب خان کی خانہ کعبہ دیکھ کربابرکے لیے شادی کی دعا

شاداب خان کی خانہ کعبہ دیکھ کربابرکے لیے شادی کی دعا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

نسیم شاہ کو ابھی انجوائے کرنے دیں، مشتاق احمد کے سوال پر شاداب کا جواب
صائم کا بھی شادی کا ٹائم آ گیا اور بابر اعظم کا بھی، بس بہت ہو گیا، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا مانگی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہیں اپنے ساتھیوں بالخصوص پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر مشتاق احمد کے ساتھ خوش گپیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔وائرل ویڈیو میں اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان مشتاق احمد کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا مانگی۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر جو دعا کی جائے وہ ضرور پوری ہوتی ہے تو میں نے اس کی (بابر اعظم) شادی کے لیے دعا کی، جس پر پاس کھڑے بابر اعظم نے کہا کہ ہائے یار نہیں۔شاداب خان نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ صائم کا ٹائم بھی آ گیا ہے اور بابر کا بھی، بس بہت ہو گیا ہے ، جس پر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ اور نسیم شاہ کا؟مشتاق احمد کے سوال پر شاداب نے کہا کہ نہیں اسے ابھی انجوائے کرنے دیں۔شاداب کا جواب سن کر بابر اعظم تشویش میں مبتلا ہو گئے اور کہاکہ کیوں؟ اس کی (نسیم شاہ) نہ ٹانگ چل رہی ہے اور نہ ہی کندھا، جس پر شاداب نے ساتھ کھڑے نسیم شاہ سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ نہ کندھا چل رہا ہے نہ بالنگ چل رہی ہے ۔خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے سلسلے میں پیر کو ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے موقع کی ہے ، جس میں یونائیٹڈ نے زلمی کو 102 رنز سے شکست دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں