میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب آج، 91پولنگ ا سٹیشنز انتہائی حساس قرار

عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب آج، 91پولنگ ا سٹیشنز انتہائی حساس قرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

این اے 213 عمرکوٹ حلقے میں 498پولنگ اسٹیشنز قائم، 302مشترکہ، 98مرد، 98خواتین کے شامل

نشست پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ، 18امیدوار مدمقابل ہیں

این اے 213 عمرکوٹ ضمنی انتخاب آج ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے 91پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دیے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 957 ہے ، رجسٹرڈ ووٹرز میں 3لاکھ 21ہزار 686مرد، 2لاکھ 87ہزار 311خواتین شامل ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان کے مطابق 498پولنگ اسٹیشنز قائم، 302 مشترکہ، 98 مرد، 98 خواتین کے شامل ہیں، 91 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس، 269 حساس، 169 نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل آج شام تک مکمل ہوگا، ضمنی انتخاب میں 18امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی محترمہ صبا تالپور، آزاد امیدوار لالچند مالہی اور ٹی ایل پی کے عمر جان سرہندی سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو شفاف، منصفانہ اور پُرامن انتخاب کے کامیاب انعقاد کی ہدایات کی ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کرے گا، یاد رہے کہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں