میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا

خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

1989ء میں یوکرین میں تعینات سوویت فوجیوں کا ایک دستہ ایک اڑن طشتری سے ٹکرا گیاتھا
خلائی مخلوق نے 23فوجیوں کو پتھر میں تبدیل کر دیاتھا،سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل میں دعویٰ

سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا۔حالیہ دنوں میں ایک پرانی سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1989ء یا 1990ء کے دوران یوکرین میں تعینات سوویت فوجیوں کا ایک دستہ ایک اڑن طشتری (UFO) سے ٹکرا گیا، جس کے بعد خلائی مخلوق نے مبینہ طور پر 23 فوجیوں کو پتھر میں تبدیل کر دیا۔فائل کے مطابق یہ واقعہ سرد جنگ کے دور میں پیش آیا، جب روسی فوجیوں نے ایک مشق کے دوران اڑن طشتری کو دیکھا، ایک سپاہی نے اس پر میزائل فائر کیا، جس سے وہ زمین پر گر گیا، 5 چھوٹے قد کی خلائی مخلوق، جن کے بڑے سر اور سیاہ آنکھیں تھیں، ملبے سے باہر نکلیں، انہوں نے آپس میں مل کر ایک کرہ (گیند نما روشنی) کی شکل اختیار کی اور وہ کرہ اچانک ایک تیز روشنی کے ساتھ پھٹ گیا۔جیسے ہی وہ کرہ پھٹا، وہاں موجود 23فوجی پتھر جیسے ستونوں میں تبدیل ہو گئے ، 2فوجی بچ گئے کیونکہ وہ سائے میں کھڑے تھے اور روشنی سے کم متاثر ہوئے ، جس کے بعد پتھر میں تبدیل ہوئے فوجیوں کو اور تباہ شدہ یو ایف او کو ایک خفیہ اڈے پر منتقل کیا گیا۔سائنسی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فوجیوں کے خلیات کو چونے کے پتھر جیسے مادے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اگر یہ سب سچ ہے تو خلائی مخلوق کی ٹیکنالوجی انسانوں کی سوچ سے کہیں آگے ہے ۔یہ فائل 2000ء میں ڈی کلاسیفائی ہوئی اور سب سے پہلے 1993ء میں Canadian Weekly World News اور یوکرینی اخبار Holos Ukrayiny میں رپورٹ کی گئی۔سی آئی اے کو یہ رپورٹ 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ملی، جو 250 صفحات پر مشتمل رپورٹ تھی۔یہ واقعہ Joe Rogan Experience جیسی مقبول پوڈکاسٹس پر بھی زیرِ بحث آیا۔سابق سی آئی اے اہلکار مائیک بیکر نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ہوا بھی تھا تو جو کہانی اب ہمارے سامنے ہے وہ شاید اصل رپورٹ سے کافی مختلف ہو، شاید وقت کے ساتھ کہانی میں بہت کچھ بڑھا دیا گیا ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں