میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی سستی ، پانی مہنگا، پاکستان ، آئی ایم ایف میں اتفاق

بجلی سستی ، پانی مہنگا، پاکستان ، آئی ایم ایف میں اتفاق

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے ) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق
آٹوموبائل سیکٹر، عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر اتفاق ، معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے ) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹوموبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے ، بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہو جائے گی، جس کے بعد اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 2؍ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوجائیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کے اوسط نرخوں میں سات روپے فی تک یونٹ کمی کا اعلان چند دنوں میں متوقع ہے ، اس کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کاربن لیوی، پانی کی قیمتوں اور آٹوموبائل پروٹیکشن ازم سمیت دیگر بڑے اقدامات پر عمل درآمد یکم جولائی 2025 سے متوقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں