میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے انتظامیہ کا ایجنٹس کو ٹکٹس پر ڈسکاؤنٹ ،اربو ں کا ٹیکا

پی آئی اے انتظامیہ کا ایجنٹس کو ٹکٹس پر ڈسکاؤنٹ ،اربو ں کا ٹیکا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

قومی ادارے کو ایک ارب 71 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا، تحقیقات کی سفارش
2015سے 2019تک مختلف ایجنٹس کو 18ہزار 3سو 42ٹکٹس پرڈسکاؤنٹ

پی آئی اے انتظامیہ نے ایجنٹس کو ٹکٹس پر ڈسکاؤنٹ دے دیا، قومی ادارے کو ایک ارب 71 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے تحقیقات کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن نے سال 2015 سے سال 2019 تک مختلف ایجنٹس کو 18 ہزار 3 سو 42 ٹکٹس ڈسکاؤنٹ پر جاری کیں جو کہ پالیسی کے خلاف جاری کی گئیں، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری ٹکٹس کے طریقہ کار کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث ایجنٹس کو جاری ہونے والی ڈسکاؤنٹ ٹکٹس کی شفافیت معلوم نہیں ہو سکی، پی آئی اے کے خسارے میں ہونے کے باوجود ایجنٹس کو ڈسکاؤنٹ ٹکٹس جاری کی گئیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کو جنوری 2021میں آگاہ کیا گیا جس پر انتظامیہ نے اپنے جواب میں کہا کہ قلیل یا کم مدت کے دوران سیل سلیب پر ڈسکاؤنٹ ٹکٹس جاری کی جاتی ہیں۔ اعلیٰ حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈی اے سی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن اس کے باوجود ڈی اے سی کا اجلاس نہیں کیا گیا جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی کہ ایجنٹس کو ہزاروں ٹکٹس ڈسکاؤنٹ پر جاری ہونے کے باعث ایک ارب 71کروڑ روپے کے نقصان ہونے پر انوسٹی گیشن کی جائے اور ذمہ دار پی آئی اے افسران کا تعین کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں