میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی نہر سے بھارت کی آبی جارحیت روکنے میں مدد ملے گی

نئی نہر سے بھارت کی آبی جارحیت روکنے میں مدد ملے گی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

یہ اقدام گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے اٹھایا گیا
کچھ لوگ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، یہ نہر دریائے سندھ سے نہیں ستلج سے نکل رہی ہے

اراکین پنجاب اسمبلی نے محفوظ شہید نہر کی تعمیر احسن اقدام قرار دیتے ہوئے سبز انقلاب کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوامی نمائندوں نے محفوظ شہید کینال کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب واصف مظہر راں نے کہا کہ کچھ لوگ نہرکے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، یہ نہر دریائے ستلج سے سے نکل رہی ہے، اس نہر کی تعمیر سے بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس نہر کی تعمیر سے جنوبی پنجاب اور چولستان کے علاقوں میں سبز انقلاب آئے گا، پانی کے ذرائع کو بہتر استعمال میں لا کر چولستان، جنوبی پنجاب کے عوام کا مستقبل بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فصلوں اور زمینوں کی صحیح آبیاری سے کسانوں کی حالت میں بہتری آئے گی جس سے پنجاب اور پاکستان بھی بہتر ہوگا۔ میں صرف پنجاب کی بات نہیں کرتا، ایسی نہریں سندھ اور بلوچستان سے بھی نکلنی چاہیں تاکہ وہاں بھی سبز انقلاب آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں