
پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، ڈکیتی مزاحمت پر 9 شہری زخمی
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مارچ ۲۰۲۵
شیئر کریں
رمضان المبارک کے مہینے میں شہر بھر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا
قائد آباد پل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو سرا زخمی حالت میں گرفتار
کراچی کے علاقے لیاری اور قائد آباد پل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں9 اشری زخمی ہوگئے، رمضان المبارک کے مہینے میں شہر بھر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔پولیس کے مطابق لیاری کے کمیلا اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ قائد آباد پل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو زخمی بھی کیا جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوئے۔