میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا،وزیراعظم

یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا،وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے عوام کو ریلیف دیا گیا اور کسی قسم کی کوئی شکایات سامنے نہیں آئیں

حکومتی پیسہ غریب عوام کا ہے ، وہ خرد برد ہوجائے تو اس سے بڑی زیادتی نہیں ہوسکتی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔اسلام آباد میں رمضان 2025 مانیٹرنگ نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا خیال تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر باد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیسہ غریب عوام کا پیسہ ہے اور اگر وہ خرد برد کی نذر ہوجائے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بڑی عام آدمی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوسکتی۔ لہٰذا ناقص معیار، کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا، اس جدید ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ، تقریبا 40لاکھ خاندان جو کہ 2کروڑ افراد سے زیادہ بنتے ہیں، اس پروگرام کو 20ارب سے زیادہ کی لاگت سے شروع کیا گیا، اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے عوام کو ریلیف دیا گیا اور کسی قسم کی کوئی شکایات سامنے نہیں آئیں کہ چیزوں میں کوئی خرابی ہے ، 5ہزار فی خاندان ملیں گے تو جو ان کی ضرورت ہے اس کے مطابق وہ خریداری کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں