
حیدرآباد چاندنی موبائل مارکیٹ میں کسٹم کا چھاپہ
شیئر کریں
کلکٹریٹ آف کسٹمز کاادیگر اداروںکے ساتھ موبائل مارکیٹ پر چھاپہ
آئی فونز سمیت کل137اسمگل شدہ موبائل فونز قبضے میں لیے گئے
کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) حیدرآباد نے پاکستان رینجرز کے ساتھ مل کر صدر، حیدرآباد میں موبائل مارکیٹ میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔ آپریشن کے دوران، آئی فونز، گوگل پکسل اور ون پلس جیسے اعلیٰ برانڈز سمیت مجموعی طور پر 137 سمگل شدہ موبائل فونز کو قبضے میں لیے گئے۔ غیر قانونی موبائلوں کی مالیت 40 ملین روپے (تقریباً) بنتی ہے ۔ یہ پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون غیر قانونی چینلز کے ذریعے ملک میں لائے جاتے ہیں اور اکثر مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں، جو قومی سلامتی اور معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان خدشات کے پیش نظر، ان آلات کی دستیابی اور غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے اس طرح کے آلات کی مارکیٹ میں تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری سمجھا گیا۔ اس ناجائز کاروبار میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے ۔