
سندھ بلڈنگ،بدنامہ زمانہ ڈی جی کا کھوڑو سسٹم مضبوط
شیئر کریں
بغیر نقشے تعمیر ات سے ملکی محصولات کو بھاری نقصان ،بلڈنگ انسپکٹر کاشف کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ
کے ڈی اے کو آپریٹو باؤسنگ کورنگی 1192 اور 1196پرکمزور بنیادوں پر دکانیں اور پورشن یونٹ تعمیر
سندھ بلڈنگ اتھارٹی میںتیسری مرتبہ ڈی جی بننے والے اسحق کھوڑو نے اپنے بدنام زمانہ ماضی کو نبھاتے ہوئے کھوڑو سسٹم کو مضبوط کر لیا ہے۔ کراچی میںناجائز عمارتوں کی تعمیر کی مکمل سرپرستی کے ساتھ بدنام افسران کے ذریعے سسٹم کے تحفظ کا پورا بندوبست کر لیا گیا ہے ۔ چنانچہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہو چکے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر موجود ہے ، اور کھوڑو سسٹم نے بھی اُنہیں مکمل تحفظ دے دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی آزادی دے کر ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا یا جا رہا ہے۔ جبکہ کرپٹ افسران کے ذاتی اثاثوں میں بے پناہ اضافہ کر لیا گیاہے۔ ان دنوں بھی کے ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کورنگی میں پلاٹ نمبر 1192اور 1196کی پرانی اور کمزور بنیادوں پر خلاف ضابطہ دکانیں اور پورشن یونٹ کی تعمیرات انہدام نہ ہونے کی ضمانت کے ساتھ شروع کروا رکھی ہیں۔