سعودی عرب روانگی سے قبل ایف بی آئی کا نیا سربراہ نامزد کردوں گا‘صدر ٹرمپ
منتظم
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۱۷
شیئر کریں
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کی برطرفی کے بعدصدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا جانشیں جلدمقرر کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آئندہ جمعہ کو سعودی عرب روانگی سے پہلے ایف بی آئی کا نیا سربراہ نامزد کر دیں گے۔ ڈونلد ٹرمپ کی طرف سے سعودی عرب کا دورہ ان کا پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جیمز کومی کی برطرفی کے اعلان کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی عائدکیا گیا تھا کہ کومی ٹرمپ کی حریف صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق اسکینڈل کے سلسلے میں ہونے والی چھان بین کے دوران کئی غلطیوں کے مرتکب ہوئے تھے۔