میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی بینک کا پاکستان سے 20؍ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان

عالمی بینک کا پاکستان سے 20؍ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

عالمی بینک کا پاکستان سے 20؍ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان

پروگرام کے تحت فراہم کیے جانے والے 20ارب ڈالر کی فنڈنگ کو صاف توانائی، ماحولیاتی بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا،منصوبوں سے طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کو فروغ ملے گا

عالمی بینک گروپ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026سے شروع ہوگا، یہ پاکستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کنٹری ڈائریکٹر

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 20ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 10 سالہ معاہدے کا اعلان کردیا ہے ۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام جاری ہے اور اسی بنیاد پر عالمی بینک گروپ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026 سے شروع ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت فراہم کیے جانے والے 20 ارب ڈالر کی فنڈنگ کو صاف توانائی، ماحولیاتی بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا۔عالمی بینک کے مطابق یہ فریم ورک نہ صرف پاکستان میں طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دے گا بلکہ اقتصادی استحکام کے ساتھ نئی امیدوں کو بھی جنم دے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں