میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، کرپٹ ریٹائرڈ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کا نام ای سی ایل میں شامل

سندھ بلڈنگ، کرپٹ ریٹائرڈ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کا نام ای سی ایل میں شامل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

سابق ڈی جی عبدالرشید سولنگی سے ایس بی سی اے کے سسٹم کوچلانے کا حساب لیا جائے گا
پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے بعد کرپٹ افسر سے معاملات طے کیے جائیں گے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، دوسری طرف ریٹائر ہو کر رخصت ہونے والے کرپٹ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عبدالرشید سولنگی کی جانب سے شہر کے نظام کو تباہ کرنے اور بے پناہ دولت بٹورنے کی ہوس میں ایس بی سی اے کے سسٹم کوچلانے کا حساب لیا جائے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق سندھ میں تمام سسٹم کو کنٹرول کرکے پیسے وصولنے کا سندھ حکومت کا سب سے بڑا نظام عبدالرشید سولنگی سے لین دین کا پورا حساب کرنا چاہتا ہے۔ چنانچہ پہلے مرحلے میں اُن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں ان سے معاملات طے کیے جائیں گے ، تاہم اگر سابق ڈی جی نے ڈھب کے مطابق معاملات طے نہ کیے تو پھر اُن کے خلاف مختلف قسم کی انکوائریز کو تیز کر دیا جائے گا۔ سندھ میں جاری بڑے سسٹم کے تحت اگر عبدالرشید سولنگی نے بالائی کمائی کا حساب مطلوبہ طریقے سے دے دیا تو ای سی ایل سے نہ صرف نام ہٹا دیا جائے گا بلکہ اُن کے خلاف جاری انکوائریز کو بھی سرد خانے کی نذرکر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں