ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
پیر, ۳ فروری ۲۰۲۵
شیئر کریں
٭اسلام آباد، لاہور، کراچی، کے پی میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ شروع
٭کرپشن کے خاتمے کیلئے بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمپ نظر آئے گا، محسن نقوی
(جرأت نیوز )حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمپ نظر آئے گا۔