میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
44فیصد افراد حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے حامی، گیلپ سروے

44فیصد افراد حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے حامی، گیلپ سروے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے ، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے ؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ، البتہ 33فیصد پاکستانی مذاکرات کی کامیابی کے لیے پُر امید نظر آئے ، جبکہ 19 فیصد نے مذاکرات کی ناکامی کی پیشگوئی کی۔گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک بھر سے 400 سے زائد افراد سے کیا۔سروے کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ پُر امید دکھائی دیے ، مردوں میں 41 فیصد جبکہ خواتین میں 25 فیصد نے مذاکرات میں کامیابی کی امید کی۔اس کے برعکس مذاکرات کی مخالفت کی شرح مردوں میں 21 فیصد، خواتین میں 16فیصد دکھائی دی، مذاکرات میں کامیابی پر شک کا اظہار سروے میں شامل 55 فیصد خواتین نے کیا، جبکہ مردوں میں یہ شرح 35 فیصد نظر آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں