میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس کی بھتہ خوری، چینی سرمایہ کار پریشان،سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی پولیس کی بھتہ خوری، چینی سرمایہ کار پریشان،سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی پولیس کی بھتہ خوری سے غیرملکی بھی محفوظ نہیں۔چائنیز سرمایہ کارسندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عندیہ دیا کہ انھیں پولیس کی ہراسمنٹ اور بھتہ خوری سے بچایا جائے ، ورنہ لاہور یا چین واپس چلے جائینگے ، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔درخواست میں چھ چینی سرمایہ کاروں نے موقف اپنایاہے کہ انہوں نے وزیر اعظم ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کی دعوت پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ان سے ایئر پورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے ۔ ایئرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتاہے ، رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں رہائشگاہ پہنچاتے ہیں، جبکہ رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی کے نام پر محصور کردیا جاتاہے ، کبھی کبھی خود پولیس اہلکار گاڑیوں پر حملے کرکے شیشے توڑ دیتے ہیں،تین چینی خواتین سرمایہ کار ایکسپو سینٹر میں بدتمیزی کی وجہ سے چین واپس چلی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں