میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹربورڈ کے 51افسران کی تعلیمی قابلیت مشکوک، آڈیٹرجنرل کا ایکشن

واٹربورڈ کے 51افسران کی تعلیمی قابلیت مشکوک، آڈیٹرجنرل کا ایکشن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

آڈیٹر جنرل سندھ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے پر ایکشن لے لیا ۔ واٹر کارپوریشن میں 51 افسران کی تعلیمی قابلیت مشکوک قرار پائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیس سال گزرنے کے باوجود واٹر کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کروائی گئی ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران کو تعلیمی اسناد کی متعلقہ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کراکر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جن افسران کی تعلیمی اسناد مشکوک قرار دی گئی ہیں وہ گریڈ 17 کی پوسٹ پر تعینات ہیں۔ افسران کا ریکارڈ واٹر کارپوریشن کے ہیڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی الگ سے طلب کیا گیا ہے۔ 2008کے بعد 3ہزار سے زائد ملازمین ریٹائر ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں