میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ پہلا غیرملکی دورہ چین کا کرسکتے ہیں،تجزیہ کاروں کی رائے

ٹرمپ پہلا غیرملکی دورہ چین کا کرسکتے ہیں،تجزیہ کاروں کی رائے

Author One
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

واشنگٹن:  امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے، وہ پہلا غیرملکی دورہ کس ملک کا کریں گے۔

زرائع  کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اسی لیے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ وہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کیلیے چین کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

یہ دعوی ٹرمپ کے قریبی لوگوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ٹرمپ حلف برداری کے بعد بھارت کا دورہ کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں