اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت مشاورت کریگی ،شاہد خاقان عباسی
شیئر کریں
اسلام آباد : عوام پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے۔
زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور محمود خان اچکزئی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بعد ازاں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود اچکزئی نے اسد قیصر، عمر ایوب، ناصر عباس، سلمان اکرم راجا کے ہمراہ مجھے عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ مولانافضل الرحمان اور دیگر جماعتیں اس میں شامل ہوں گی۔
پوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے ہم نے ایک انڈراسٹینڈنگ بنا لی ہے اچھی خبر ملی شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلییساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔