
محکمہ خوراک کی گندم میں خورد برد، ملازمین کے خلاف مقدمہ
شیئر کریں
محکمہ خوراک کی گندم خرد برد کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ضلع قمبر شہدادکوٹ میں اینٹی کرپشن نے فوڈ سپروائزر عمران سیلرو کے خلاف فوڈ سپروائزر ذوالفقار مگسی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا عمران سیلرو ، چوکیدار محمد بخش ، عاقل خان ، ٹرک ڈرائیور علی خان ، سلطان احمد سرکاری گندم اٹھارہے تھے فوڈ انسپیکٹر ریاض احمد مستوئی ، سینیئر کلرک واحد بخش موقع پر پہنچ کر ٹرک ضبط کیا پلاسٹک کی تین سو بوریاں ٹرک میں لوڈ تھیں جس کی مالیت پندرہ لاکھ روپے ہے محکمہ خوراک نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاڑکانہ قریب اللہ سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی حمل اور ٹھری میرواہ کے گوداموں سے گندم این ایل سی ٹرالر سے بھیجنی کی نگرانی کریں گے کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دونوں گوداموں کی گندم اسٹاک کے مطابق ہو کمیٹی ریکارڈ کو سیل کرے گی اور گندم کے اسٹاک کی چھان بین کرے گی بیلنس شیٹ تیار کرے گی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق گندم کے اسٹاک کی رپورٹ تیار کرے گی۔