ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت کا ڈی جی کے ڈی اے کو پچیس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت کا ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم بھی دے دیا ۔عدالت نے دوران کیس ریمارکس دیے کہ ڈی جی کے ڈی اے گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا جس پر ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کے ادائیگی کے لئے مہلت کی استدعا کردی ۔جس پر عدالت نے ایم ڈی اے کو اٹھارہ جنوری تک واجبات عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔