حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی
Author One
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
اسلام آباد: حج درخواستیں جمع کروانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔
حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں، سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔