میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری

حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری

Author One
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

لاہور : پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر گئے ہیں جو دہشتگردی اور فساد پروموٹ کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر حفیظ اللہ نیازی کی تنقید بے بنیاد ہے۔ حفیظ اللہ نیازی یقینا تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ ان کا بیٹا حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر چلا گیا ہے۔

حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشت گردی اور فساد کو پروموٹ کرتا رہا ہے۔عظمی بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اس کا پورا ٹریک ریکارڈ ہے۔

اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھیں تو یاد داشت کی بحالی کے لیے ویڈیو شیئر کررہی ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں