میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے کی 1500ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضے کا انکشاف

ایم ڈی اے کی 1500ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 1500 ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضے کا انکشاف،تیسر ٹاؤن اسکیم 45ایم ڈی اے کے 17 سیکٹرز مین پر قبضہ مافیا کا راج، ایم ڈی اے حکام کی طرف سے فہرست تیار کر لی گئی۔عوام کے رہائشی پلاٹوں پر جعلی گوٹھ بنا کر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے مالیت کے پلاٹس 2005 اور 2019 میں قرعہ اندازی کے ذریعے عوام الناس کو دئیے گئے تھے۔عوام نے قرعہ اندازی سے حاصل کئے گئے پلاٹس کی قسطیں بھی جمع کرائی ہیں، زیرقبضہ زمینوں پر 80، 120، 240، اور 400گز کے رہائشی پلاٹس شہریوں کو دینے تھے ۔ اسکیم 45کے سیکٹر 54میں 116ایکڑ جبکہ سیکٹر 55میں 115ایکڑ پر قبضہ ہے ۔سیکٹر 40کی 60 ایکڑ، سیکٹر 37اے کی 52 ایکڑ جبکہ سیکٹر 31بی کی 138ایکڑ زمین قبضہ مافیا کے شکنجے میں ہے ۔سیکٹر 41اے کی 42ایکڑ، سیکٹر 47 کی 110 ایکڑ جبکہ سیکٹر 52کی 104 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا کے شکنجے میں ہے ۔اسکیم 45 تیسر ٹاؤن کے سیکٹر 25 کی 105 ایکڑ، سیکٹر 65 کی 78 ایکڑ جبکہ سیکٹر 77 کی 95 ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔سیکٹر 12کی 58 ایکڑ، سیکٹر 91کی 72 ایکڑ جبکہ سیکٹر 93کی 164 ایکڑ زمین پر قبضہ موجود ہے ۔اسکیم 45تیسر ٹاؤن کے سیکٹر 11کی 150ایکڑ، سیکٹر 23 کی 50ایکڑ جبکہ سیکٹر 18کی 40 ایکڑ زمین بھی قبضہ مافیا کے شکنجے میں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں