عمران خان کی نااہلی پر احتجاج، علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
شیئر کریں
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید ، واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔ عدالت نے دورانِ سماعت وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔دورانِ سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی ۔عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ آئی 9 میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں ہائی کورٹ نے وزیراعلی پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف دے دیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا 20 نومبر کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔علی امین گنڈاپور کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ وزیراعلی کو الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔ پہلے بھی الیکشن کمیشن نے ایسا ہی نوٹس جاری کیا تھا اور عدالت نے اس کو بھی معطل کیا تھا۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ ایک بار عدالت نے نوٹس معطل کیا ہے تو پھر کیسے الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیجا؟۔ آپ کو چاہیے تھا کہ توہینِ عدالت درخواست کرتے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نوٹس میں ایک فرق ہے۔ 20نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریش نوٹس جاری کیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کا 20 نومبر کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔