میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا پارٹی رہنماؤں، فیملی ممبرز اور وکیلوں میں سے کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ آیا, شیخ وقاص اکرم ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی کیسز کی تفریق کیسے ہوئی؟ آئینی بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ: لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت 200سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں،اویس لغاری 9مئی کیس میں بھی شاہ محمود سمیت دیگر پر فرد جرم عائد حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ پختونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

ای پیج

e-Paper
راولپنڈی : ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی : ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

Author One
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

راولپنڈی: اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے گردونواح اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 65.928 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف نے اسلام آباد میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم سے 1.4 کلو چرس برآمد کرلی، اسی طرح نجی ہاسنگ سوسائٹی کے قریب 2ملزمان سے 30 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد میں کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 112 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

اسی طرح اسلام آباد میں F/17 سوسائٹی کے قریب 3.6 کلو افیون اور 48 کلو چرس برآمد ہوئی۔ادھر بلوچستان کے علاقے گوادر میں ملزم سے 6 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ایم ٹو اسلام آباد پر گاڑی میں چھپائی گئی 2 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹرسائیکل میں چھپائی گئی 1.8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب بلیلی کوئٹہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو آئس برآمد کرکے دوران کارروائی افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں