وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ
شیئر کریں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے چھ سے سات ماہ مائیکرو اکنامک استحکام پر توجہ دی گئی، موجودہ وقت میں معاشی طور پر ہم بڑے مثبت مقام پر ہیں، تمام اہداف مثبت سمت میں جارہے ہیں مائیکرو اکنامک استحکام آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اکنامی کا ڈی این اے تبدیل کرنا ہے، ملکی معشیت کو برآمدات پر مبنی گروتھ کی طرف لے جانا ہے، مکمل طور پر ڈیجٹلائزیشن اور فیس لیس ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے،آج کراچی میں وزیراعظم ٹیکنالوجی متعلق افتتاح بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں پلان سے زیادہ کارگردگی شیئر کی جائے، وفاقی سطح پر اخراجات کم کرنے جارہے ہیں، وفاقی حکومت کا حجم اور اخراجات کم کرنے کیلئے رائٹ سائزنگ کرنے جارہے ہیں، ٹیکس کے ساتھ ساتھ اپنے اخراجات کم کرنا ناگزیر ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال جون میں وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی کو چیئر کرنے کا کہا گیا اس میں ایم این ایز اور ہائی لیول قیادت موجود ہے، کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق اخراجات کم کرنے پر فوکس تھی، اداروں کی افادیت اور اثر کو دیکھنا تھا اس پیمانے پر رائٹ سائزنگ کی جانی تھی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمیٹی کو 43 وزارتوں کو نظر ثانی کرنے کے اختیارات تھے، ان وزارتوں پر وفاقی حکوت کا 900 ارب کا خرچہ ہے، سب اکٹھا کرنے کی کوشش میں سب کچھ رہ جاتا ہے اس لیے مرحلہ وار دیکھا گیا، ہر فیز میں پانچ وزارتوں اور ماتحت اداروں کو آگے لایا گیا، ماتحت اداروں کی قلیدی قیادت کو بھی کمیٹی میں لے کر آئے۔