میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدنی سے زائد اثاثے،اسٹنٹ کمشنرکورنگی کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات

آمدنی سے زائد اثاثے،اسٹنٹ کمشنرکورنگی کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں اینٹی کرپشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو کے والد محمد اسحاق کھوسو محکمہ خوراک کے چوکیدار ہیں والد کے نام پر کروڑوں روپے کی جائداد بنالی بھائی علی کھوسو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں کلرک ہیں بھائی کے نام پر بھی جائیداد بنائی جس کی تفصیلات محکمہ اینٹی کرپشن کو موصول ہوگئی اپنے سالے کے نام بھی اثاثے بنائے ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن نے ڈی سی کورنگی کو خط لکھ دیا اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو کو دس جنوری کو اینٹی کرپشن میں پیش ہونے کا پابند بنایا جائے محمد حسین کھوسو کا مکمل سروس ریکارڈ ملازمت میں آنے کے وقت ڈکلیئر اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ، پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی اور پانچ سال کی بینک اسٹیٹمنٹ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں