میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوئر کرم ،فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7زخمی

لوئر کرم ،فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7زخمی

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسودسمیت7افراد زخمی ہو گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے ۔صوبائی گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی قافلے پر فائرنگ صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ڈپٹی کمشنر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوںمیں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آر پی او کوہاٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرکرم زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ فریقین نے نہیں کی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، ملزمان کی تلاش جاری ہے ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلیکو ہنگو کی تحصیل ٹل سے نکلنا ہے لیکن قافلہ ابھی نہیں نکلا، مشاورت اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قافلہ نکلے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔علاوہ ازیں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل علی زئی ضلع کرم میں عرفانی کلی کے قریب سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی کرم تنازع پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ٹل پارہ چنار شاہراہ کو 3 ماہ بعد آج کھولا جانا تھا۔اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پہلے قافلے میں 75 گاڑیوں کو سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں