ٹیکس لے کرآئی پی پیز کودیاجارہاہے جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتیں، حافظ نعیم
شیئر کریں
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کر کے ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے اور آئی پی پیز سے ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جارہا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا تو لوگوں کو پتہ بھی نہیں تھا کہ آئی پی پیز کیا چیز ہیں۔انہوںنے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے لیکن آئی پی پیز سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے، آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ رقم دے رہے ہیں۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہاکہ اتنی رقم دی جارہی ہے جس سے نرسری سے یونیورسٹی لیول تک تعلیم مفت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس ایشو کو اٹھایا تو حکومت نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بین الاقومی معاہدے ہیں اس لیے ان کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی، جب تک بجلی کے بل کم نہیں ہوں گے ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔