میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سگ گزیدگی، حیدرآباد کے چار تعلقوں میں 4 ہزار افراد کتوں کا شکار

سگ گزیدگی، حیدرآباد کے چار تعلقوں میں 4 ہزار افراد کتوں کا شکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ علی نواز/محمد شریف) بلدیاتی نااہلی کے سبب ہزاروں لوگ سگ گذیدگی کے واقعات کا شکار حیدرآباد کے چار تعلقوں میں 4 ہزار سے زائد افراد آوارہ کتوں کا شکار بنے ،تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں رواں برس ہزاروں سگ گذیدگی کے رونماں ہوئے جبکہ سندھ حکومت کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے علاقے تعلقہ دیہی میں 1500 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا شکار بنے ، ملنے والی معلومات کے مطابق سول اسپتال حیدرآباد میں 25000 سے زائد سگ گذیدگی کے کیسز رپورٹ کئے گئے جن 4ہزار سے زائد افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے جبکہ اکثر افراد کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے ، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی اہلی کے سبب حیدرآباد میں سگ گذیدگی کے واقعات پیش آئے جبکہ میئر حیدرآباد کاشف شورو کی جانب سے کسی قسم کا تحرک نا کیا گیا،ذرائع کے مطابق ایچ ایم سی سمیت ٹاونز میں ڈوگ کلنگ عملہ موجود ہونے کے سبب شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے ڈوگ کلنگ کا کروڑوں روپے فنڈ ہونے کے باوجود شہر بھر میں آوارہ کتے بے قابو، رواں سال حیدرآباد میں 4000 سے زائد واقعات رکارڈ کئے گئے جن میں 2278 مرد 1130 بچے اور 583 خواتین شامل ہیں۔ سگ گذیدگی کا شکار افراد کو سول اسپتال حیدرآباد اور رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام میں طبی امداد دی گئی، جبکہ کئی شہریوں نے ویکسین کیلئے نجی اسپتالوں کا بھی رخ کیا، ذرائع کے مطابق بلدیاتی نااہلی کو چھپانے کیلئے ایچ ایم سی اور ٹائونز کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے کیلئے چند مقامات پر ڈوگ کلنگ کی جاتی ہے جبکہ فوٹو سیشن کے بعد عملہ گھروں کو لوٹ جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں