میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرم میں80روزسے راستے بند،شہریوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا

کرم میں80روزسے راستے بند،شہریوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع کرم میں 80روز سے راستوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے، ابتر صورتحال کیخلاف پاراچنار میں شہریوں کا شدید سرد موسم میں پریس کلب کے باہر دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا۔پارا چنار میں پیش آنے والے واقعات پر گلگت بلتستان میں بھی مجلس وحدت المسلمین کا مختلف مقامات پر دھرناجاری ہے۔ضلع کرم میں آمد و رفت کے راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مقامی رہائشیوں کو دوائوں اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے، پارا چنار پریس کلب کے باہراحتجاج میں شریک افراد نے حالات معمول پر لانے اور بند سڑکیں فوری کھولنے کامطالبہ کیا ہے۔ادھرگلگت بلتستان میں مجلس وحدت المسلمین کی کال پر شہید ضمیر عباس چوک میں مرکزی دھرنے میں شدید سردی کے باوجود درجنوں افراد موجود ہیں۔ضلع نگر میں بھی مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔دھرنے میں شریک مجلس وحدت المسلمین کے رہنما نے واضح کیا کہ پاراچنار کے مسائل حل ہونے تک دھرنا جاری رہیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں