پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 808ارب کی وصولی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
شہری پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ تلے دب گئے ۔سال 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں رکارڈ 808ارب 14 کروڑ روپے کی وصولیوں کا انکشاف ہوا۔پیٹرولیم لیوی کی مد میں یہ وصولیاں جنوری سے ستمبر کے دوران کی گئیں۔ سال کے اختتام تک پیٹرولیم لیوی کابوجھ مزیدبڑھنے کاامکان ہے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی 246 ارب 82 کروڑروپے ۔۔اپریل سے جون کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے اورجولائی سے ستمبرکی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی 261 ارب 67 کروڑروپے تھی۔دستاویز کے مطابق اس وقت پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹرپرساٹھ روپے کے حساب سے لیوی عائدہے ۔