میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی پابندیاں بلاجوازقرار،ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے، وزیراعظم

امریکی پابندیاں بلاجوازقرار،ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام سو فیصد دفاعی مقاصد کیلئے ہے، یہ جوہری پروگرام ملک کے 24کروڑ عوام کا پروگرام ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی جاتی ہے تو ہم صرف اپنا دفاع کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ نیشنل ڈیفنس کمپلیکس اور دیگر اداروں پر امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان ایسا قطعی کوئی ارادہ نہیں رکھتا کہ ہمارا جوہری نظام جارحانہ عزائم پر مبنی ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ نے مربوط جواب دیا ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا ہے، جو انہیں اپنے دلوں سے زیادہ عزیز ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پوری قوم اس پروگرام پر یکسو ہے اور پوری طرح متحد ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر کی تجویز پر میں نے مشاورت سے کمیٹی بنائی اور کل ہماری پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات بھی ہوگئی ہے، 2؍جنوری کو اگلی ملاقات ہوگی۔وزیراعظم نے کہاکہ قومی مفاد کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں اور ذاتی پسند و ناپسند کو قوم کی خاطر قربان کریں، اس ہدف کو سامنے رکھ کر گفت و شنید ہوگی تو ملک کے اندر سکون آئے گا۔انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام مزید مستحکم ہوگا، شرح سود 15فیصد سے گھٹ کر 13 فیصد پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی بھی 5 فیصد سے کم ہے، جو کہ 2018 کے بعد سب سے کم ہے۔وزیراعظم نے اسپیکر کے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پورے خلوص کے ساتھ اس عمل میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور مجھے امید ہے کہ دوسرا فریق بھی ایسا ی کرے گا چونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے تو مجھے امید ہے کہ دونوں فریق پاکستان کے بہترین مفاد میں ملک کو امن اور استحکام دیں گی۔وزیر اعظم نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کروانے کے بعد کہاکہ پاکستان میں دوبارہ امڈ آنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ملکی ترقی کے ثمرات قوم کو نہیں مل پائیں گے۔وزیراعظم نے کرم میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں جانب سے بہت زیادہ جانیں ضائع ہوئیں، دونوں گروپ مسلح ہیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں