پی ٹی آئی سے پی اے سی کے چیئرمین کیلیے نام طلب
Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے پی اے سی کے چیئرمین شپ کے لیے نام مانگ لیے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا۔
سیکریٹریٹ نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے لیے نام دیے جائیں، اگر نام نہیں دیے گئے تو ہم الیکشن کرالیں گے۔
قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کے لیے نام فوری دے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں، مشاورت کے بعد جلد نام دے دیں گے۔