میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معاشرے کی ترقی کے شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا:مرادعلی شاہ

معاشرے کی ترقی کے شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا:مرادعلی شاہ

Author One
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملازمت پیشہ خواتین کے قومی دن کے موقع پر خواتین کے جمہوریت اور معیشت میں ادا کیے گئے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار برابر کا ہے اور حکومت سندھ ان کے اہم کردار کو ناگزیر سمجھتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان میں پنک بس سروس کا آغاز، الگ محتسب کی تقرری اور خواتین کے تحفظ و روزگار کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو زرعی زمین، گھروں کی اسناد اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بااختیار بنایا گیا ہے۔مراد علی شاہ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملازمت پیشہ خواتین کی ترقی کے لیے فرسٹ ویمن بینک کا آغاز کیا، جو آج بھی خواتین کی مالی خودمختاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے اور انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین ملکی معیشت اور جمہوریت کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، اور ان کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں