میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا مذاکرات میں قومی سلامتی کو ملحوظ خاطررکھاجائے،وزیراعظم ،صدرسے ملاقات،اعتمادمیں لیا حکومت سے مذاکرات، پی ٹی آئی کا عمران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا امکان وزیرخزانہ 2025کیلئے ایک واضح اور قابل عمل روڈ میپ کا اعلان کریں:پاکستان بزنس فورم کرم میں ایمرجنسی نافذ:متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم معاشرے کی ترقی کے شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا:مرادعلی شاہ بلاول نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے عوے کو بڑا مذاق قرار دے دیا کراچی :بے ہنگم ٹریفک اور حادثات 2024میں 771 زندگیاں نگل گئے کرم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بھرمار ، مسئلہ باہمی تنازع ہے،دہشتگردی نہیں :علی امین

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی، محسن نقوی

اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی، محسن نقوی

Author One
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

زرائع  کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے دونوں میگا پراجیکٹس پر کام کی پیشرفت کا معائنہ کیا، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف ایٹ میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ سریناچوک انٹرچینج کا جنوری میں افتتاح کیا جائیگا جو صرف 60 دن میں مکمل ہوگا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو بروقت دور کیا جائے، مقررہ مدت میں دونوں منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو جلد سے جلد ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبوں کی تعمیر کے دوران درختوں کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنایا جائے، دونوں منصوبوں کے مختلف سیکشنز پر ہمہ وقت کام جاری رکھا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں