میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا مذاکرات میں قومی سلامتی کو ملحوظ خاطررکھاجائے،وزیراعظم ،صدرسے ملاقات،اعتمادمیں لیا حکومت سے مذاکرات، پی ٹی آئی کا عمران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا امکان وزیرخزانہ 2025کیلئے ایک واضح اور قابل عمل روڈ میپ کا اعلان کریں:پاکستان بزنس فورم کرم میں ایمرجنسی نافذ:متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم معاشرے کی ترقی کے شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا:مرادعلی شاہ بلاول نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے عوے کو بڑا مذاق قرار دے دیا کراچی :بے ہنگم ٹریفک اور حادثات 2024میں 771 زندگیاں نگل گئے کرم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بھرمار ، مسئلہ باہمی تنازع ہے،دہشتگردی نہیں :علی امین

ای پیج

e-Paper
پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی 21 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی 21 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کرلی

Author One
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شاور: پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی 21 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

زرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کی راہداری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے کی-

عدالت نے شاندانہ گلزار کو 21 جنوری تک راہدرای ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

شاندانہ گلزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار رکن قومی اسمبلی ہیں جن کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے-

وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہدری ضمانت دی جائے تاکہ وہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔

دریں اثنا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ ایف آئی اے نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جس پر آج عدالت میں پیش ہوئی، مجھے 3 ہفتوں کے لئے رہداری ضمانت مل گئی ہے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہمارے خلاف اتنی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں جتنی کسی چور ڈاکو پر بھی نہیں ہوتیں، محسن نقوی اپنا دھیان پی ٹی آئی سے ہٹا کر کرم پر دیں تو بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایم این اے پر ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے تو اسپیکر کے نوٹس میں لایا جاتا ہے، میرے گھر ابھی تک کوئی نوٹس نہیں آیا، پاکستان میں جو بھی آواز اٹھائے گا اسے کسی نا کسی جرم میں ملوث کردیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں